لاہور(کرائم رپورٹر)انچارج انویسٹی گیشن شادباغ نیپولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے معمولی تلخ کلامی پر شہری کو چھری کے وار کرکے زخمی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرکیآلہ قتل چھری برآمد کر لیا پولیس کے مطابق ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان اصغر نے اس واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی سٹی انویسٹیگیشن کو ملزم کو گرفتار کرنے کا ٹاسک دیا تھاانچارج انویسٹی گیشن شادباغ محمد صدیق نیپولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے معمولی تلخ کلامی پر شہری نعمان علی کو چھری کے وار کرکے زخمی کرنے والے ملزم یاسر ہمایوں کو گرفتار کرکیآلہ اقدام قتل چھری برآمد کر لیاملزم کو جدید ٹیکنالوجی سمیت ہیومین انٹیلیجنس کی مدد سے گرفتار کیا گیا، پولیس پراسیکیوشن پارٹنر شپ کی مدد سے گرفتار ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائیگی،ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان اصغر کا کہنا ہے کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے انویسٹی گیشن پولیس ہمہ وقت کوشاں ہیں،ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید نیپولیس ٹیم کے لئے تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے