گلبرگ :نجی کالج کی ملازمہ کرنٹ لگنے سے جاں بحق

 لاہور(کرائم رپورٹر)گلبرگ کے علاقے نجی کالج کی ملازمہ کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگئی،ملازمہ 36 سالہ کرن مسیح کو پانی کی موٹر سے کرنٹ لگا ذرائع کے مطابق نجی کالج کی ملازمہ کرن مسیح موٹر چلانے لگی تو کرنٹ لگ گیاریسکیو 1122 کے آنے سے قبل خاتون کرن مسیح دم توڑ گئی تھی،ریسکیو نے لاش پولیس کے حوالے کر دی۔پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کی ہلاکت پر قانون کے مطابق کارروائی کی جارہی ہے۔