کینیڈا بھیجے پارسل سے 13 کلو جذب شدہ افیون برآمد

 لاہور(کرائم رپورٹر)اے این ایف نے تعلیمی اداروں اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف6 کارروائیوں میں 2 ملزمان کو گرفتار کرکے3 کروڑ سے زائد مالیت کی 84.1 کلو گرام منشیات برآمد کرلیں ترجمان اے این ایف کے مطابق راولپنڈی میں واقع کوریئر آفس کے ذریعے کینیڈا بھیجے جانے والے پارسل سے 13 کلو جذب شدہ افیون برآمد کی گئی راولپنڈی میں کوریئر آفس سے ہانگ کانگ بھیجے جانے والے پارسل سے 620 گرام افیون برآمد کی گئی پشاور میں کوریئر آفس کے ذریعے اوکاڑہ بھیجے جانے والے پارسل سے 600 گرام آئس برآمد کی گئی گوادر میں پسنی کے علاقے سے لاوارث گاڑی میں چھپائی گئی 54 کلو آئس برآمد کی گئی مانسہرہ میں گاڑی کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 14.4 کلو چرس برآمد کرکے موقع پر موجود خاتون کوگرفتار کرلیاجی ٹی روڈ اسلام آباد میں پھاٹک کے قریب  ملزم سے 1.480 کلو چرس برآمد کی گئی گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے مزیدتحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔