لاہور(کرائم رپورٹر)اے این ایف نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف9 کارروائیوں میں 6 ملزمان کوگرفتار کرکے 8 کروڑ سے زائد مالیت کی 493.47 کلو گرام منشیات برآمد کرلیں ترجمان اے این ایف کے مطابق کراچی میں کارگو آفس سے آسٹریلیا بھیجے جانے والے پارسل میں موجود 10.6 کلو گرام آئس برآمد کی گئی فیصل آباد میں کوریئر آفس کے ذریعے فرانس بھیجے جانے والے پارسل سے کشن کورز اور ٹوپیوں میں جزب شدہ 1.210 کلو ہیروئن برآمد کی گئی لاہور میں کوریئر آفس کے ذریعے ہانگ کانگ بھیجے جانے والے پارسل سے لیڈیز کپڑوں میں چھپائی گئی 1.660 کلو گرام آئس برآمد کی گئی بلوچستان میں پشین کے غیر آباد علاقے میں دو مختلف کاروائیوں میں 455 کلو گرام چرس برآمد کی گئی شیر شاہ ٹول پلازہ ملتان کے قریب کار میں چھپائی گئی 20 کلو گرام ہیروئن برآمد کرکے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا اسلام آباد میں مال کے قریب 2 ملزمان کے قبضے سے 1 کلو گرام آئس اور 2 کلو گرام ہیروئن برآمد کی گئی شیر شاہ ٹول پلازہ ملتان کے قریب دوسری کارروائی میں کار کے خفیہ خانوں سے 2 کلو گرام چرس برآمد کرکے ملزم کوگرفتار کرلیا گیا گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔