شاہدرہ ٹاؤن پولیس : دکان سے رقم چوری کرنیوالاملزم گرفتار کر لیا

 ملزم نے واردات کے دوران کم عمر بچے کا سہارا لیا:ایس پی سٹی بلال احمد 
لاہور(کرائم رپورٹر) شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دکان سے رقم چوری کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا پولیس کے مطابق ملزم طارق عرف ریمبو نے دکاندار کی مصروفیت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے غلے سے ایک لاکھ روپے چرائے اور موقع سے فرار ہو گیاایس پی سٹی بلال احمد کے مطابق ملزم نے واردات کے دوران کم عمر بچے کا سہارا لیا اور اسے دکان میں داخل کر کے نقدی اڑا لی۔اطلاع ملتے ہی شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے فوری مقدمہ درج کیا اور قریبی سی سی ٹی وی کیمروں اور ہیومین ریسورس کی مدد سے ملزم کی تلاش شروع کر دی۔پولیس نے محض 24 گھنٹوں کے اندر ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے ایک لاکھ روپے برآمد کر لیے۔ ایس پی سٹی بلال احمد نے بروقت کارروائی پر ایس ایچ او شاہدرہ ٹاؤن اور ان کی ٹیم کو شاباش دی اور تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا۔