سیالکوٹ (آئی این پی ) سیالکوٹ سے2023میں اغواء کی گئی چار سال کی بچی کویت سے بازیاب کرالی گئی۔تفصیل کے مطابق پنجاب پولیس سپیشل آپریشنز سیل نے دو سال قبل سیالکوٹ سے اغوا ء ہونے والی چار سالہ بچی کو کویت سے بازیاب کروالیا۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق بچی کے اغوا ء میں ملوث 2اشتہاری بھی کویت سے گرفتار کرلیے گئے، اشتہاری انور اقبال اور صدف اقبال بچی کے قریبی رشتے دار ہیں۔ترجمان پولیس نے بتایا کہ اشتہاری جعلی دستاویز پر بچی کو اغواء کرکے کویت لے گئے تھے، بچی کی ماں کا انتقال ہوچکا ہے، مقدمہ باپ نے درج کرایا تھا۔