ملزم نے گھریلو رنجش کے باعث اپنی سوتیلی بیٹی کو اغواء کیا تھا:ڈی آئی جی
لاہور (کرائم رپورٹر)غازی آباد کے علاقے سے اغواء ہونے والی 2 سالہ معصوم بچی کو پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مظفر گڑھ سے بحفاظت بازیاب کرا لیاجبکہ اغواء میں ملوث ملزم جو بچی کا سوتیلا باپ نکلا کو گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے بچی کے اغواء کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس پی کینٹ انویسٹی گیشن راحیلہ اقبال کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی۔ انچارج انویسٹی گیشن تھانہ غازی آباد محسن رفیق نے اپنی ٹیم کے ہمراہ جدید ٹیکنالوجی اور ہیومین انٹیلیجنس کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو ٹریس کیا اور مظفرگڑھ سے بچی کو بازیاب کروایاملزم نے گھریلو رنجش کے باعث اپنی سوتیلی بیٹی کو اغواء کیا تھا۔ بچی کے ورثاء کی جانب سے تھانہ غازی آباد میں مقدمہ درج کرا دیا گیا تھا، جس پر انویسٹی گیشن ٹیم نے فوری طور پر کارروائی عمل میں لائی۔معصوم بچی کی بحفاظت بازیابی پر اہل خانہ نے انویسٹی گیشن پولیس کا شکریہ ادا کیاڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے کہا کہ خواتین اور بچوں کو اغواء کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، ایسے عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل کیا جائے گا۔