خضدار سے اغواء ہونے والی خاتون عاصمہ جتک بازیاب

 کوئٹہ(آئی ا ین پی )بلوچستان انتظامیہ اورخفیہ اداروں نے انتھک محنت اور کاوشوں سے اغواء ہونے والی عاصمہ جتک کو بازیاب کروا لیا گیا۔ڈی سی خضدار یاسراقبال دشتی، ڈی آئی جی سہیل خالد، ایس ایس پی خضدارجاوید زہری، اسسٹنٹ کمشنر خضدار عبدالحفیظ نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔سرکاری افسران نے بتایا کہ خضدار اورسوراب کی پولیس اور لیویز فورس نے دو راتوں کے دوران آپریشن میں 16 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا۔آپریشن کے دوران چھاپہ مار ٹیم کو تمام تکنیکی سہولت فراہم کی گئی، کسی سیاسی اور اثرورسوخ کو بالاتر رکھتے ہوئے مغویہ عاصمہ جتک کو زہری شہرسے 4 بجے کے قریب بازیاب کروا لیا گیا۔پریس کانفرنس کے دوران مغوی عاصمہ جتک کو میڈیا کے سامنے پیش کیا گیا۔