غزہ میں اسرائیلی بمباری سے متاثرہ عمارت گر گئی، خاتون شہید، متعدد زخمی

حادثہ مغربی غزہ کے شارع الثورہ کے علاقے میں طوفانی ہواؤں اور بارش کے باعث پیش آیا
غزہ  (اے ایف بی) غزہ شہر میں قابض اسرائیلی بمباری سے متاثرہ مکان کی ایک دیوار گرنے سے ایک خاتون شہید ہو گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 33 سالہ وفاء شریر مکان کا ملبہ گرنے سے شہید ہو گئی جبکہ دیگر افراد زخمی ہوئے۔ حادثہ مغربی غزہ کے شارع الثورہ کے علاقے میں طوفانی ہواؤں اور بارش کے باعث پیش آیا جس نے پہلے سے نقصان زدہ مکان کے دیوار کو گرا دیا۔