وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی سرائے نورنگ میں ٹریفک پولیس پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت

اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے لکی مروت کے علاقے سرائے نورنگ میں ٹریفک پولیس پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کی ہے۔ ایک بیان میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے فائرنگ سے جام شہادت نوش کرنے والے ٹریفک انچارج جلال خان۔ کانسٹیبلز عزیز اللہ اور عبداللہ کو خراج عقیدت پیش کیا اور شہید اہلکاروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کی ۔محسن نقوی نے کہا کہ سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ ٹریفک اہلکاروں نے فرض کی راہ میں جانیں قربان کرکے شہادت کا عظیم رتبہ پایا۔