ایشیا کپ 2025: بھارتی بورڈ کے اعلیٰ عہدیدار پاک بھارت میچ سے دور، بائیکاٹ مہم کی وجہ؟

ایشیا کپ 2025: بھارتی بورڈ کے اعلیٰ عہدیدار پاک بھارت میچ سے دور، بائیکاٹ مہم کی وجہ؟

ایشیا کپ 2025 کے میزبان ہونے کے باوجود بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے اعلیٰ عہدیدار پاک بھارت میچ میں نظر نہیں آئے۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق بورڈ نے فیصلہ کیا کہ کسی بھی اعلیٰ عہدیدار کو دبئی نہیں بھیجا جائے گا، اور بھارت میں پاکستان کے خلاف میچ بائیکاٹ مہم جاری ہے۔اس بائیکاٹ مہم کی وجہ سے بی سی سی آئی کے زیادہ تر افیشلز میچ سے خود کو دور رکھ رہے ہیں، اور عہدیداروں کی عدم موجودگی کو "خاموش بائیکاٹ" قرار دیا گیا ہے۔ماضی کے مقابلے کے برعکس، چیمپئنز ٹرافی میں بھارتی بورڈ کے تمام اعلیٰ اور اسٹیٹ ایسوسی ایشنز کے عہدیدار دبئی میں موجود تھے۔ اس بار آئی سی سی چیئرمین جے شاہ نے میچ کے بجائے امریکا میں ایک میٹنگ میں شرکت کو ترجیح دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق:

بی سی سی آئی کے سیکریٹری دیوجیت سائیکیا ویمنز ورلڈ کپ کی تیاری کا بہانہ بنا کر دبئی نہیں گئے۔آئی پی ایل چیئرمین ارون دھمال نے بھی میچ اسٹیڈیم میں نہ دیکھنے کا فیصلہ کیا۔
بی سی سی آئی کے نائب صدر اور اے سی سی ایگزیکٹو بورڈ کے ممبر راجیو شکلا بھارت کی ممکنہ فتح کی صورت میں کیمروں پر نظر آ سکتے ہیں، جبکہ دیگر عہدیدار صرف بھارت کی جیت کی صورت میں منظر عام پر آئیں گے۔یہ صورتحال بھارت کے کرکٹ بورڈ میں پاکستان کے خلاف جاری بائیکاٹ مہم اور سیاستی حساسیت کو ظاہر کرتی ہے، جبکہ شائقین اور میڈیا میں اس پر مختلف ردعمل دیکھنے کو مل رہا ہے۔