ایشیا کپ 2025: بھارتی سپریم کورٹ نے پاک بھارت میچ پر پابندی کی درخواست مسترد کردی

ایشیا کپ 2025: بھارتی سپریم کورٹ نے پاک بھارت میچ پر پابندی کی درخواست مسترد کردی

ایشیا کپ 2025 کے شیڈول کے اعلان کے بعد سب سے زیادہ توجہ پاکستان اور بھارت کے درمیان 14 ستمبر کو دبئی میں شیڈول میچ پر مرکوز ہے۔

 دونوں ملکوں کے درمیان کرکٹ ہمیشہ ہی سیاسی اور عوامی سطح پر حساس موضوع رہی ہے، اسی لیے بھارتی شدت پسند حلقوں کی جانب سے مخالفت شروع ہوگئی۔

بھارتی شدت پسندوں کا ردعمل
بھارت میں شدت پسند گروہوں اور بعض سیاسی حلقوں نے پاک-بھارت میچ کھیلنے کے خلاف آواز بلند کی۔ان حلقوں نے دعویٰ کیا کہ پاکستان کے ساتھ کرکٹ تعلقات نہیں رکھے جانے چاہئیں۔یہ معاملہ احتجاج سے نکل کر عدالت تک جا پہنچا اور بھارتی سپریم کورٹ میں میچ پر پابندی کے لیے درخواست دائر کردی گئی۔
بھارتی سپریم کورٹ کا مؤقف
کیس کی سماعت جسٹس جے کے مہیشوری اور جسٹس وجے بشنوئی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کی۔عدالت نے درخواست پر سماعت کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا: "یہ صرف ایک میچ ہے"۔اس ریمارک سے ظاہر ہوتا ہے کہ سپریم کورٹ اس معاملے کو سنجیدگی کے قابل نہیں سمجھتی اور اسے کھیل کے دائرے میں ہی رکھنا چاہتی ہے۔
شیڈول کے مطابق میچ
پاکستان اور بھارت کا پہلا میچ 14 ستمبر کو دبئی میں شیڈول ہے۔اگر دونوں ٹیمیں دوسرے راؤنڈ میں پہنچتی ہیں تو مزید ایک میچ اور فائنل میں دونوں کی رسائی کی صورت میں تیسرا میچ بھی متوقع ہے۔اس کا مطلب ہے کہ پورے ایونٹ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان تین میچز ممکن ہیں، جس سے ایشیا کپ کا کرکٹ ماحول مزید پرجوش ہوگا۔