ویب ڈیسک: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا میں دو آپریشنز کے دوران فتنہ الخوارج کے 35 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
محسن نقوی نے کہا کہ بروقت کارروائیوں سے دہشت گردوں کے مذموم عزائم ناکام بنائے گئے اور خوارجی دہشت گردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے والے جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔وزیرداخلہ نے سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے 12 جوانوں کو بھی یاد کیا جو جنوبی وزیرستان میں بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے۔انہوں نے شہداء کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانیاں دہشت گردی کے خلاف قومی عزم کی عکاس ہیں اور شہداء کا قرض قوم کبھی نہیں اتار سکتی۔ محسن نقوی نے مزید کہا کہ امن کے لیے وطن پر جانیں نچھاور کرنے والے شہداء ہمارا فخر ہیں۔