لاہور (کرائم رپورٹر) بارش کے بعد شہر کی مختلف سڑکوں پر ٹریفک جام نے شہریوں کو شدید مشکلات میں ڈال دیا۔ مال روڈ، فیروزپور روڈ، کینال روڈ اور ایم ایم عالم روڈ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ شہریوں نے شکایت کی کہ ٹریفک وارڈنز کی کمی اور ناقص مینجمنٹ کی وجہ سے گھنٹوں ٹریفک میں پھنسے رہے۔ ڈی آئی جی ٹریفک محمد وقاص نذیر نے ٹریفک وارڈنز کو فوری طور پر ڈیوٹی پر پہنچنے اور شہریوں کی مدد کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔