کراچی (آئی این پی )کراچی میں گذشتہ روز بدترین ٹریفک جام کے دوران شہری نے میئر کراچی کو دیکھ کر ٹریفک جام کی جانب توجہ دلائی۔ تاہم بیرسٹر مرتضیٰ وہاب شہری کی بات سنی ان سنی کردی۔ میئر کراچی کے شاہراہ پر آنے اور پھر پارک میں چلے جانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز شہر قائد میں ایک قوم پرست جماعت کی فوارہ چوک پر ریلی کے باعث کراچی پریس کلب کے اطراف کی سڑکیں بند کرنے کے باعث صدر اور اطراف کی سڑکوں پر کئی گھنٹوں تک بدترین ٹریفک جام رہا۔ اس دوران ہزاروں شہریوں نے ٹریفک جام میں پھنس کر سڑکوں پر ہی روزہ افطار کیا۔