ریل گاڑیاں گھنٹوں لیٹ ،مسافر خوار

 قراقرم 5 گھنٹے 45 منٹ، ملت 5 گھنٹے 20 منٹ، پاکستان 3 گھنٹے 10 منٹ تاخیر کا شکار ، مسافروں کا کارروائی کا مطالبہ 
لاہور(کرائم رپورٹر ) ریلوے انتظامیہ کے متعدد دعوو?ں کے باوجود ٹرین شیڈول معمول پر نہ آسکا۔ کراچی اور کوئٹہ سمیت مختلف شہروں سے آنے والی ٹرینیں گھنٹوں لیٹ رہیں۔ قراقرم ایکسپریس 5 گھنٹے 45 منٹ، ملت ایکسپریس 5 گھنٹے 20 منٹ، پاکستان ایکسپریس 3 گھنٹے 10 منٹ، علامہ اقبال ایکسپریس 2 گھنٹے 50 منٹ، پاک بزنس ایکسپریس 2 گھنٹے 40 منٹ، خیبر میل ایکسپریس 2 گھنٹے 30 منٹ، کراچی ایکسپریس 2 گھنٹے 20 منٹ، تیز گام ایکسپریس 2 گھنٹے، رحمان بابا ایکسپریس 1 گھنٹہ 55 منٹ، شاہ حسین ایکسپریس 1 گھنٹہ 30 منٹ ،فرید ایکسپریس 1 گھنٹہ 20 منٹ ،عوام ایکسپریس 1 گھنٹہ 10 منٹ، شالیمار ایکسپریس 1 گھنٹہ لیٹ ہوئی۔ ٹرینیں لیٹ ہونے سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ مسافروں نے کارروائی کا مطالبہ کردیا۔