بس سرگودھا سے میانوالی جارہی تھی ، خوشاب روڈ پر حادثہ ہو گیا
کار تباہ ،فاروق ،اسامہ ،محسن کی لاشیں کارکی باڈی کاٹ کرنکالی گئیں
سرگودھا (خصوصی رپورٹ) خوشاب روڈ پر عزیز بھٹی ٹا ئون کے قریب مسافر بس اور کار کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں کار میں سوار تین افراد جاں بحق ہو گئے۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب نجی کمپنی کی مسافر بس سرگودھا سے میانوالی جا رہی تھی جبکہ کار سوار افراد سرگودھا شہر کی جانب آ رہے تھے۔ دونوں گاڑیاں خوشاب روڈ پر آمنے سامنے سے ٹکرا گئیں۔حادثے کے نتیجے میں محمد فاروق، اسامہ خان اور محسن علی موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ تصادم اتنا شدید تھا کہ کار مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ ریسکیو ٹیموں نے کار کی باڈی کاٹ کر لاشیں نکالیں۔بس ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ ضروری قانونی کارروائی کے بعد میتیں ورثا کے حوالے کر دی گئیں۔