کار کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق

سدھار کے رہائشی کاشف خلیل نے دم توڑ دیا، شاہد اور فوزیہ ہسپتال داخل 
 جڑانوالہ (خصوصی رپورٹ )کار کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق ،خاتون سمیت 2افراد زخمی ہو گئے، واقعہ شفیق پٹرول پمپ اڈا اواگت کے قریب پیش آیا۔ بتایا گیا ہے کہ جڑانوالہ فیصل آباد روڈ پر اڈا اواگت شفیق پٹرولیم کے قریب 67ج۔ب سدھار کا رہائشی کاشف خلیل ، شاہد اور فوزیہ موٹر سائیکل پر فیصل آباد کی جانب جا رہے تھے کہ پیچھے سے آنے والی کار نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں کاشف شدید زخمی ہونے کے بعد الائیڈ ہسپتال فیصل آباد میں پہنچائے جانے پر دم توڑ گیا جبکہ شاہد اور فوزیہ معمولی زخمی ہوئے، دونوں کو مذکورہ ہسپتال داخل کر ا دیا گیا ہے۔ نامعلوم کار ڈرائیور موقع سے فرارہو گیا، پولیس مصروف کارروائی ہے۔