کوئٹہ (آئی این پی) بلوچستان کے ضلع قلات میں ٹریفک حادثے نے 4 افراد کی جان لے لی، ٹریلر کی ٹکر سے کار سوار چاروں افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق کراچی سے چار افرار غلام فاروق،گل لطیف، سردار محمد، اور شفیق الرحمان ایک کار میں کوئٹہ جا رہے تھے کہ قلات کے قریب ان کی کار کوئٹہ سے کراچی جانے والے ٹریلر سے ٹکرا گئی۔حکام کے مطابق حادثہ اتنا شدید تھا کہ کار بری طرح تباہ ہوگئی اور چاروں مسافر موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ،