بچوں کی لڑائی پررات گئے فائرنگ،2بچھڑے ہلاک

گلی میں کھیلتے بچوں میں جھگڑا ہونے پرہمسائے مشتعل ،فائرنگ کردی
عارفوالا(خصوصی رپورٹ) تھانہ صدر کے علاقہ نواحی گا ئوں 38 ای بی میں بچوں کی لڑائی طول پکڑ گئی رات گئے فائرنگ سے دو بچھڑے ہلاک ہو گئے جبکہ اختر نامی شخص نے بھاگ کر جان بچائی متاثرہ خاندان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا۔ نواحی گا ئوں 38 ای بی کے رہائشی اختر نامی شخص نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز گلی میں کھیلتے ہوئے بچوں میں جھگڑا ہوگیا تھا میں اپنے ہمسایوں سے اس بابت گفتگو کرنے گیا تو آگے سے میرے ہمسائے اشتعال میں آگئے اور اندھا دھند فائرنگ شروع کردی، جسکے نتیجے میں گلی میں کھڑے دو بچھڑے فائر لگنے سے موقع پر ہلاک ہوگئے، باہر کھڑی گاڑی کو بھی نقصان ہوا متاثرہ اختر نامی شخص نے تھانہ صدر عارفوالا میں درخواست گزارتے ہوئے آئی جی پنجاب آر پی او ساہیوال اور ڈی پی او پاکپتن شریف سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ایس ایچ تھانہ صدر رائے خضرحیات نے اپنے موقف میں کہا کہ دونوں پارٹیوں کو طلب کرلیا ہے تفتیش کے بعد کارروائی میرٹ پر ہوگی۔