لاہور(خصوصی رپورٹ)سرکاری سکولوں میں ہیڈ ٹیچرز کی میرٹ پر تعیناتی کیلئے تحریری امتحان آج ہوگا۔محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق ہیڈ ٹیچر پوسٹنگ ٹیسٹ کا انعقاد پنجاب ایجوکیشن، کریکولم، ٹریننگ اینڈ اسیسمنٹ اتھارٹی (پیکٹا)کے زیر اہتمام کیا جائے گا جبکہ تمام اضلاع کے سی ای اوز کو امتحانی عمل میں مکمل تعاون کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ مو?ثر نگرانی اور شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے تمام امتحانی مراکز میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہونگے،امیدواروں کو انٹرنیٹ سے منسلک ٹیبلٹس فراہم کئے جائینگے تاکہ امتحانی عمل جدید تقاضوں کے مطابق مکمل کیا جا سکے۔