لاہور: ڈینگی کے وار جاری، مزید 14 مریض رپورٹ

لاہور: ڈینگی کے وار جاری، مزید 14 مریض رپورٹ

لاہور کے مختلف علاقوں سے ڈینگی بخار کے 14 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جس کے بعد رواں سال شہر میں مریضوں کی مجموعی تعداد 128 تک پہنچ گئی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق علامہ اقبال زون سے 4، داتا گنج بخش اور نشتر زون سے 3،3 جبکہ عزیز بھٹی زون سے ایک مریض کی تصدیق ہوئی ہے۔محکمہ صحت نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ گھروں اور اردگرد کے علاقوں میں پانی کھڑا نہ ہونے دیں اور احتیاطی تدابیر پر عمل کریں تاکہ ڈینگی کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔