لاہور میں ڈینگی وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ جاری ہے، جہاں مختلف زونز میں 14 نئے مریضوں کی تصدیق کی گئی ہے۔
صحت حکام کے مطابق، نشتر زون میں 6، شالامار زون میں 3، سمن آباد زون میں 2 اور علامہ اقبال، گلبرگ، راوی زون میں ایک ایک نیا کیس سامنے آیا ہے۔حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے گھروں اور آس پاس کے علاقے میں پانی جمع ہونے سے بچیں اور مچھروں سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔صحت کے محکمے نے وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے متاثرہ علاقوں میں ڈینگی کے خلاف ہنگامی مہم تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔