پنجاب میں ڈینگی وائرس کے حملے جاری ہیں اور صوبے بھر میں سرکاری طور پر ڈینگی بخار کے 63 نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔
سب سے زیادہ متاثر راولپنڈی ہے، جہاں 26 نئے کیسز سامنے آئے، جبکہ لاہور میں 19 نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ فیصل آباد اور ساہیوال میں 4-4 نئے کیسز، اور اٹک، جہلم، قصور، مری اور شیخوپورہ میں ہر شہر سے 1-1 مریض کی تصدیق ہوئی ہے۔واضح رہے کہ رواں سال پنجاب بھر میں ڈینگی کے مجموعی کیسز کی تعداد 1657 ہو گئی ہے، جن میں لاہور میں اب تک 275 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ حکام نے عوام سے ہدایت کی ہے کہ وہ ذاتی احتیاطی تدابیر اپنائیں اور پانی جمع ہونے والے مقامات کو صاف رکھیں تاکہ ڈینگی کی روک تھام ممکن ہو سکے۔