پاکستان کے ابھرتے ہوئے بیٹسمین صائم ایوب عمان کے خلاف ایشیا کپ کے افتتاحی میچ میں پہلی ہی گیند پر بغیر کھاتہ کھولے پویلین لوٹ گئے۔
اوپنر صائم ایوب کو عمان کے بالر شاہ فیصل نے میچ کی دوسری گیند پر ایل بی ڈبلیو کیا، جب وہ گیند کو لیگزائیڈ کی جانب کھیلنے کی کوشش کر رہے تھے۔ اس آؤٹ کے ساتھ ہی صائم ایوب اپنے ٹی ٹوئنٹی کیریئر میں چوتھی بار "ڈک" پر آؤٹ ہوئے۔اعداد و شمار کے مطابق اس کارکردگی کے بعد وہ پاکستان کے اوپنرز کی اُس فہرست میں شامل ہوگئے ہیں، جہاں محمد رضوان اور محمد حفیظ بھی چار چار بار صفر پر آؤٹ ہو چکے ہیں۔ اس فہرست میں سب سے آگے کپتان بابراعظم ہیں جو چھ بار صفر پر آؤٹ ہوئے، جبکہ کامران اکمل پانچ بار صفر پر آؤٹ ہو کر دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔
صائم ایوب اب ان کے بعد تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں، جبکہ حسن نواز اور شاہ زیب حسن تین تین بار صفر پر آؤٹ ہوئے۔اگرچہ صائم ایوب کا ٹی ٹوئنٹی بیٹنگ اوسط تیس کے اوائل میں اور اسٹرائیک ریٹ 136.22 ہے، مگر ماہرین اور شائقین کرکٹ کا ماننا ہے کہ نوجوان بیٹر میں صلاحیت موجود ہے اور وہ مستقبل میں زیادہ تسلسل کے ساتھ بہتر کارکردگی دکھا سکتے ہیں۔