ڈاکٹر عامر لیاقت کیس: دانیہ شاہ پر فردِ جرم کی سماعت 18 ستمبر تک ملتوی

ڈاکٹر عامر لیاقت کیس: دانیہ شاہ پر فردِ جرم کی سماعت 18 ستمبر تک ملتوی

کراچی: ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے کے کیس میں دانیہ شاہ پر فردِ جرم عائد کرنے کی کارروائی مؤخر کر دی گئی۔

سٹی کورٹ میں سماعت کے دوران دانیہ شاہ اپنے وکیل کے ہمراہ پیش ہوئیں۔ عدالت نے سماعت 18 ستمبر تک ملتوی کر دی۔ وکیل ایڈوکیٹ لیاقت گبول نے مؤقف اپنایا کہ شریک ملزم یاسر شامی کو پہلے ہی بری کیا جا چکا ہے اور دانیہ شاہ پر یہ مقدمہ نہیں بنتا کیونکہ نہ تو انہوں نے ویڈیوز بنائیں اور نہ ہی شیئر کیں۔واضح رہے کہ دانیہ شاہ کے خلاف ایف آئی اے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، جس میں الزام ہے کہ انہوں نے اپنے سابق شوہر عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیوز وائرل کیں۔