ڈی جی آئی ایس پی آر کا فاسٹ یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ، طلبہ و اساتذہ سے مکالمہ

ڈی جی آئی ایس پی آر کا فاسٹ یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ، طلبہ و اساتذہ سے مکالمہ

اسلام آباد: ڈی جی آئی ایس پی آر نے فاسٹ یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ کیا اور طلبہ و اساتذہ کے ساتھ ایک خصوصی نشست میں شرکت کی۔

 اس موقع پر ملک کے موجودہ حالات، نوجوانوں کے کردار اور قومی سلامتی سے متعلق اہم موضوعات پر بات چیت ہوئی۔اساتذہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے معلوماتی سیشنز وقت کی اہم ضرورت ہیں اور ان کا تسلسل برقرار رہنا چاہیے۔ انہوں نے زور دیا کہ سوشل میڈیا پر بغیر تحقیق معلومات شیئر کرنا ایک غیر ذمہ دارانہ رویہ ہے، جس کے منفی اثرات معاشرے پر مرتب ہوتے ہیں۔

طلبہ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وطنِ عزیز میں پائیدار استحکام اور ترقی صرف پاک فوج کی نہیں بلکہ تمام ریاستی اداروں کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو دہشتگردی اور دیگر چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اداروں کو یک جان ہو کر کام کرنا ہوگا تاکہ ایک محفوظ اور مستحکم مستقبل کی بنیاد رکھی جا سکے۔

یہ نشست طلبہ کے لیے نہ صرف آگاہی کا باعث بنی بلکہ قومی یکجہتی اور اجتماعی ذمہ داری کے حوالے سے مثبت پیغام بھی فراہم کیا۔