چین کے اداکار یو مینگلونگ بیجنگ میں ایک رہائشی عمارت کی پانچویں منزل سے گر کر ہلاک ہو گئے۔
واقعہ بیجنگ کے ضلع چاؤیانگ میں پیش آیا، جہاں اداکار دو روز قبل ایک دوست کے گھر دعوت میں شریک ہوئے تھے۔دوست کے مطابق اگلی صبح انہیں جگانے پر کوئی جواب نہ ملا، بعد ازاں کمرے میں جا کر دیکھا گیا تو وہ موجود نہیں تھے اور ان کی لاش گراؤنڈ فلور پر ملی۔ 37 سالہ یو مینگلونگ 2017 میں مشہور چینی ڈرامہ Eternal Love کے ذریعے شہرت حاصل کر چکے تھے۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ حادثے یا کسی اور ممکنہ پہلو کی تصدیق کی جا سکے۔