جو کہتے ہیں اداکار کی باؤنڈری نہیں ہوتی وہ بھارت کا ویزا لے کر دکھائیں: اداکار شان شاہد

جو کہتے ہیں اداکار کی باؤنڈری نہیں ہوتی وہ بھارت کا ویزا لے کر دکھائیں: اداکار شان شاہد

ویب ڈیسک: پاکستان کے سینئر اداکار شان شاہد نے بھارت جاکر کام کرنے کی خواہش رکھنے والے پاکستانی اداکاروں کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں شان شاہد نے پاکستانی شوبز انڈسٹری سمیت بھارت میں کام کرنے کے خواہشمند فنکاروں کے بارے میں گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ کہا جاتا ہے کہ اداکار کی کوئی باؤنڈری نہیں ہوتی، لیکن جب ویزا لینے کی بات آتی ہے تو سرحدوں کی حقیقت واضح ہوجاتی ہے۔شان شاہد کا کہنا تھا کہ بھارت جاکر اداکاری، گانے یا دیگر سرگرمیاں کرنے والے فنکاروں کے فیصلے ان کی اپنی زندگی کا حصہ ہیں اور وہ اس حوالے سے کسی کو کچھ نہیں کہتے۔انہوں نے سوال اٹھایا کہ بھارت میں ہر ماہ بڑی تعداد میں نئے اداکار سامنے آتے ہیں تو وہ پاکستان سے اداکار کیوں لیں گے؟سینئر اداکار نے مزید کہا کہ اگر کوئی کشمیری کی حیثیت سے سوچے اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر نظر ڈالے تو وہاں مسلمانوں کے ساتھ ہونے والے مبینہ مظالم کے حوالے سے مختلف ویڈیوز اور رپورٹس موجود ہیں۔ شان شاہد نے اسی تناظر میں بھارت میں کام کرنے کے خواہشمند پاکستانی فنکاروں کے فیصلوں پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔