بالی ووڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ حال ہی میں ایک رہائشی عمارت میں منعقدہ پِکل بال گیم میں شرکت کے لیے پہنچی تھیں، جہاں ان کے ساتھ پیش آنے والا ایک واقعہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق، جیسے ہی عالیہ بھٹ گاڑی سے اتریں اور عمارت کے اندر جانے لگیں، کچھ فوٹوگرافرز بھی ان کے پیچھے عمارت کے احاطے میں داخل ہو گئے۔ اس اچانک مداخلت پر عالیہ بھٹ سخت برہم ہو گئیں اور فوٹوگرافرز کو واضح طور پر کہا، ’’آپ باہر جائیں، گیٹ کے اندر مت آئیں، یہ آپ کی بلڈنگ نہیں ہے، گیٹ سے باہر جاؤ۔‘‘اداکارہ نے اپنی بات مکمل کرنے کے بعد عمارت کا دروازہ خود بند کر دیا، جس سے واضح ہوا کہ وہ اپنی پرائیویسی کا مکمل احترام چاہتی ہیں۔ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، اور مداحوں کی ایک بڑی تعداد عالیہ بھٹ کے اس اقدام کو پرائیویسی کے حق میں مضبوط پیغام قرار دے رہی ہے۔