امریکا نے جی سیون سے بھارت اور چین پر ٹیرف عائد کرنے کا مطالبہ کر دیا

امریکا نے جی سیون سے بھارت اور چین پر ٹیرف عائد کرنے کا مطالبہ کر دیا

کینیڈا میں جی سیون وزرائے خزانہ کے اجلاس میں امریکی وزیر خزانہ نے کہا کہ روسی صدر پیوٹن کی جنگی مشین کو حاصل ہونے والی آمدنی کو روکنے کے لیے اقدامات کیے جائیں اور تیل خریدنے والے ممالک پر ٹیرف عائد کرنے کے لیے امریکا کا ساتھ دیا جائے۔

اعلامیہ میں بتایا گیا کہ روسی تیل کے خریداروں پر ٹیرف لگانے کے امکان اور منجمد روسی اثاثوں کے استعمال پر بھی غور کیا گیا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل صدر ٹرمپ نے یورپی یونین سے بھی بھارت پر ٹیرف عائد کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔