ٹرمپ کا بڑا اعلان: یورپی یونین سے بھارت اور چین پر 100 فیصد ٹیرف لگانے کا مطالبہ

ٹرمپ کا بڑا اعلان: یورپی یونین سے بھارت اور چین پر 100 فیصد ٹیرف لگانے کا مطالبہ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپی یونین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھارت اور چین کی مصنوعات پر 100 فیصد ٹیرف عائد کرے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ نے یورپی یونین کے حکام سے ملاقات میں کہا کہ امریکا روسی تیل کے بڑے خریدار ممالک چین اور بھارت پر مزید ٹیرف لگانے کے لیے تیار ہے، لیکن یہ اقدام یورپی اتحادیوں کے ساتھ مل کر اٹھایا جائے گا۔صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ امریکا پہلے ہی بھارتی مصنوعات پر 50 فیصد اور چینی مصنوعات پر 30 فیصد ٹیرف عائد کر چکا ہے، تاہم روس سے تیل خریدنے اور تجارتی ڈیل نہ کرنے کی وجہ سے ان دونوں ممالک پر دباؤ مزید بڑھایا جائے گا۔