امریکا کا ایران سے تجارت کرنے والے ممالک پر 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان

امریکا کا ایران سے تجارت کرنے والے ممالک پر 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ تجارت کرنے والے ممالک پر 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

 سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں امریکی صدر نے خبردار کیا کہ جو بھی ملک ایران کے ساتھ کاروبار جاری رکھے گا، اسے امریکا کے ساتھ ہونے والی ہر قسم کی تجارت پر اضافی 25 فیصد ٹیرف ادا کرنا ہوگا۔ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یہ حکم حتمی ہے اور اس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔ ان کے مطابق امریکا ایران پر دباؤ بڑھانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کر رہا ہے۔رپورٹس کے مطابق امریکی صدر کا یہ فیصلہ ایران میں جاری حکومت مخالف مظاہروں اور ان کے خلاف ہونے والے کریک ڈاؤن کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔ ایک امریکی انسانی حقوق تنظیم کے دعوے کے مطابق گزشتہ دو ہفتوں کے دوران ہونے والے مظاہروں میں اب تک 490 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

یاد رہے کہ امریکی صدر اس سے قبل بھی مظاہرین کے قتل پر ایرانی حکومت کو سخت وارننگ دے چکے ہیں۔ گزشتہ روز اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایران کے خلاف مختلف آپشنز پر غور کیا جا رہا ہے، جن میں فوجی کارروائی بھی شامل ہے۔