فرانس میں منعقدہ جی 7 سربراہی اجلاس کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی ملاقات سوشل میڈیا اور بھارتی میڈیا میں موضوعِ بحث بن گئی۔
رپورٹس کے مطابق تقریباً 16 ماہ بعد دونوں رہنما آمنے سامنے آئے، تاہم اس ملاقات میں وہ گرمجوشی دکھائی نہیں دی جس کا ماضی میں اکثر ذکر ہوتا رہا ہے۔ وائرل ویڈیوز میں دونوں رہنماؤں کو مصافحہ اور مختصر گفتگو کرتے دیکھا جا سکتا ہے، لیکن ماضی کے برعکس گلے ملنے یا غیر معمولی قربت کے مناظر نظر نہیں آئے۔بھارتی میڈیا نے بھی ملاقات کے انداز اور دونوں رہنماؤں کی باڈی لینگویج پر تبصرے کیے ہیں۔ مبصرین کے مطابق اجلاس کے دوران گفتگو رسمی نوعیت کی رہی اور مجموعی ماحول نسبتاً سرد محسوس ہوا۔گروپ فوٹو کے موقع پر بھی دونوں رہنماؤں کے درمیان فاصلہ سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بنا، جس کے بعد مختلف پلیٹ فارمز پر اس حوالے سے تبصرے اور تجزیے سامنے آ رہے ہیں۔سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی سربراہی اجلاسوں میں رہنماؤں کی باڈی لینگویج اور غیر رسمی روابط اکثر خبروں کا حصہ بن جاتے ہیں، اور اس بار بھی ٹرمپ اور مودی کی ملاقات نے خاصی دلچسپی پیدا کی ہے۔