کپل شرما کے کیفے پر ایک مہینے کے دوران دوسری بار فائرنگ، حملہ آوروں کا دعویٰ اور ذمہ داری قبول کرنے والے گروپس

کپل شرما کے کیفے پر ایک مہینے کے دوران دوسری بار فائرنگ، حملہ آوروں کا دعویٰ اور ذمہ داری قبول کرنے والے گروپس

ویب ڈیسک: کپل شرما کے کیفے ’کیپس کیفے‘ پر دوسری مرتبہ فائرنگ، گینگز گُرپریت سنگھ اور لارنس بشنوئی نے ذمہ داری قبول کر لی

کینیڈا کے شہر سرے میں واقع مشہور کامیڈین و اداکار کپل شرما کے کیفے ’کیپس کیفے‘ پر دوسری بار فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔ یہ حملہ صبح تقریباً 4:40 بجے ہوا، جس میں نامعلوم حملہ آوروں نے چلتی گاڑی سے 25 فائر کیے۔ خوش قسمتی سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، لیکن عمارت اور کھڑکیوں کو شدید نقصان پہنچا۔یہ کیفے کچھ ہی ہفتے قبل افتتاح کے بعد سے مشکلات کا سامنا کر رہا ہے، کیونکہ 10 جولائی کو بھی اس پر فائرنگ کا حملہ ہوا تھا۔ اس حملے کی ذمہ داری بھی گینگز گُرپریت سنگھ عرف گولڈی ڈھلوں اور لارنس بشنوئی گروپ نے قبول کی تھی۔

سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں گولڈی ڈھلون نے کہا کہ آج کی فائرنگ کی ذمہ داری وہ اور لارنس بشنوئی گروپ لیتے ہیں، اور انہوں نے کہا کہ اگر مزید فون نہ اٹھایا گیا تو جلد ہی ممبئی میں کارروائی کریں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی کیفے کے افتتاح کے چند دن بعد فائرنگ کا واقعہ ہوا تھا، جس کی ذمہ داری ایک دہشت گرد ہر جیت سنگھ نے قبول کی تھی اور اس نے کپل شرما سے مبینہ قابلِ اعتراض بیان پر معافی کا مطالبہ کیا تھا۔