ویب ڈیسک:بھارتی اداکارہ دیشا پٹانی نے حالیہ انٹرویو میں کورین کانٹینٹ کی تعریف کی اور کہا کہ وہ سمجھتی ہیں کہ کورین فلموں اور ڈراموں کے کئی پہلو بالی ووڈ سے متاثر ہیں۔
دیشا نے بتایا کہ وہ بچپن سے ہی کورین اینیمیٹڈ سیریز جیسے "ڈریگن بال زی" کی مداح رہی ہیں اور ان کی کہانیاں اور جذباتی پہلو بے مثال ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کوریا کی فلمسازی، سیریز اور رومانوی کہانیاں بالی ووڈ سے متاثر نظر آتی ہیں، خاص طور پر ان کا میوزک، فیشن اور ثقافت انہیں بہت پسند ہیں۔دیشا پٹانی نے اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں بھی بات کی اور کہا کہ وہ تبھی پروجیکٹ کرتی ہیں جب انہیں واقعی کوئی پروجیکٹ پسند آتا ہے یا وہ اس سے متاثر ہوتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی پروجیکٹ انہیں اندرونی طور پر متاثر نہ کرے تو وہ اسے نہیں کرتی۔
دیشا پٹانی نے حال ہی میں تامل فلم انڈسٹری میں "کانگوا" کے ذریعے ڈیبیو کیا ہے، جو 14 نومبر کو ریلیز ہوئی۔ اس فلم میں تامل ہیرو سوریا اور بوبی دیول بھی اہم کرداروں میں ہیں، اور اس کی ہدایتکاری شیوا نے کی ہے۔