بالی ووڈ اداکارہ دیشا پٹانی کے گھر پر فائرنگ، سی سی ٹی وی ویڈیو منظر عام پر

بالی ووڈ اداکارہ دیشا پٹانی کے گھر پر فائرنگ، سی سی ٹی وی ویڈیو منظر عام پر

بالی ووڈ اداکارہ دیشا پٹانی کے بریلی میں واقع گھر کے باہر جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب تقریباً 3:30 بجے فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار افراد گھر کے باہر اندھا دھند گولیاں چلاتے ہیں اور پھر موقع سے فرار ہو جاتے ہیں۔واقعے کے بعد بدنام زمانہ گینگسٹرز روہت گودارا اور گولڈی برار گینگ نے سوشل میڈیا پر حملے کی ذمہ داری قبول کی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق فائرنگ کی ممکنہ وجہ دیشا پٹانی کی بہن خوشبو پٹانی کے مبینہ طور پر گینگ کے روحانی پیشواؤں کے بارے میں توہین آمیز بیانات ہو سکتی ہے۔ پولیس اس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔