لاہور: ماڈل ٹاؤن پولیس مقابلے میں اسلام اعجاز ہلاک

لاہور: ماڈل ٹاؤن پولیس مقابلے میں اسلام اعجاز ہلاک

لاہور کے ماڈل ٹاؤن میں ایک اور مبینہ پولیس مقابلے میں ملزم اسلام اعجاز ہلاک ہوگیا۔

 پولیس کے مطابق اسلام اعجاز لاہور اور پنجاب بھر میں سنگین وارداتوں میں ملوث تھا۔ ملزم کو ریکوری کے لیے لے جایا جا رہا تھا کہ اس کے ساتھیوں کی فائرنگ سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ ہلاک ملزم کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ منتقل کر دی گئی۔ پولیس نے ملزم کے ساتھیوں کی تلاش کے لیے ٹیم تشکیل دے دی ہے۔