ویب ڈیسک:لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن میں رات گئے پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلہ ہوا جس میں ایک خاتون سمیت چار ڈاکو ہلاک ہوگئے۔
پولیس کے مطابق یہ گروہ گرین ٹاؤن میں ایک گھر کرائے پر لے کر رہائش پذیر تھا اور شہر میں متعدد وارداتوں میں ملوث تھا، جن میں بینک سے رقم نکالنے والوں کو لوٹنے کے واقعات بھی شامل ہیں۔پولیس نے ملزمان کو ٹریس کرنے کے بعد چھاپہ مارا، جس پر ڈاکوؤں نے فائرنگ شروع کر دی۔ یہ ڈاکو پولیس یونیفارم اور سرکاری اداروں کی وردیوں میں وارداتیں کرتے تھے۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں ڈاکوؤں کو ہیلمٹ پہنے فائرنگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔فائرنگ کے تبادلے میں ایس ایچ او خرم شہزاد اور ان کا گن مین کانسٹیبل آصف بھی زخمی ہوئے، جنہیں علاج کے لیے جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق پولیس نے علاقے کو کلیئر کروا دیا ہے، اور ہلاک شدہ ڈاکوؤں کی شناخت کی جا رہی ہے۔