ماڈل ٹاؤن ڈویژن پولیس نے منشیات کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 48 گھنٹوں کے دوران 3 ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔
چوکی لکھوکی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم شوکت اور ساحل کو روڑا گاؤں روڈ سے گرفتار کیا۔ ان کے قبضے سے 2 کلو 700 گرام چرس اور 50 لیٹر شراب برآمد ہوئی۔ علاوہ ازیں، ملزم یونس کو دورانِ سنیپ چیکنگ گجومتہ کے علاقے سے حراست میں لیا گیا، اور اس کے قبضے سے بھی منشیات برآمد ہوئی۔ پولیس نے تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا ہے۔ یہ کارروائی منشیات فروشوں کے خلاف جاری مہم کا حصہ ہے، جس کا مقصد علاقے میں منشیات کی روک تھام ہے تاکہ عوامی سطح پر امن و امان کو برقرار رکھا جا سکے۔