ماڈل ٹاؤن کچہری کے قریب ایک خوفناک حادثہ پیش آیا ہے جس میں 35 سالہ ذہنی معذور شخص ٹرین کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق، حادثے کے بعد پولیس نے لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی ہے اور اس کی شناخت کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ واقعہ کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں تاکہ حادثے کی وجوہات معلوم کی جا سکیں۔