پاکستان نے ایشیا کپ 2025 کے پہلے میچ میں عمان کو 93 رنز سے شکست دی

پاکستان نے ایشیا کپ 2025 کے پہلے میچ میں عمان کو 93 رنز سے شکست دی

ایشیا کپ 2025 کے اپنے پہلے میچ میں پاکستان نے عمان کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں 93 رنز سے شکست دے دی۔

 ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کرنے والی پاکستان ٹیم 160 رنز بنانے میں کامیاب رہی، جس میں محمد حارث نے 66 رنز کی شاندار اننگز کھیلیں۔ عمان کی ٹیم 161 رنز کے تعاقب میں محض 67 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔ حارث کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ پاکستان کی باؤلنگ میں صائم ایوب، سفیان مقیم اور فہیم اشرف نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ عمان کی جانب سے عامر کلیم اور شاہ فیصل نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔