ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا عمان کے خلاف میچ سے آغاز، ہیڈ کوچ مائیک ہیسن مطمئن

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا عمان کے خلاف میچ سے آغاز، ہیڈ کوچ مائیک ہیسن مطمئن

ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ ٹیم آج ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی میں عمان کے خلاف اپنی مہم کا آغاز کرے گی۔

دبئی کرکٹ اسٹیڈیم کے ’’رنگ آف فائر‘‘ میں ہونے والے میچ سے قبل پاکستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے پچ کا معائنہ کیا اور میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ دبئی کی پچ بیٹنگ کے لیے سازگار ہے۔ہیسن نے مزید کہا کہ پاکستانی ٹیم میں ملٹی اسکلز کھلاڑی موجود ہیں جو کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ عمان کی ٹیم پہلی بار ایشیا کپ میں حصہ لے رہی ہے، اور پاکستان کے کھلاڑی حالیہ سہ ملکی سیریز جیتنے کے بعد پراعتماد دکھائی دیتے ہیں۔

عمان کے کپتان جدیندر سنگھ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ اگرچہ پاکستانی ٹیم کے خلاف عمان کے لیے میچ آسان نظر آتا ہے، لیکن ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کچھ بھی ممکن ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایشیا کپ میں بڑی ٹیموں کے خلاف کھیلنا عمان کے لیے قیمتی تجربہ اور موقع ہے۔میچ کو بھارت کے خلاف بڑے مقابلے سے قبل وارم اپ کے طور پر بھی دیکھا جا رہا ہے، جس کے لیے دونوں ٹیمیں پرجوش ہیں۔