مرتضی وہاب عوامی خدمت کے بجائے الزام تراشی کی سیاست میں مصروف ہیں: علی خورشیدی

   کراچی(آئی این پی ) قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی علی خورشیدی نے الزام عائد کیا ہے کہ میئر کراچی مرتضی وہاب  عوامی خدمت کے بجائے الزام تراشی کی سیاست میں مصروف ہیں۔   میئر کراچی   کی پریس کانفرنس پر ردعمل  دیتے ہوئے علی خورشیدی نے کہا کہ میئر کے زبان کی لڑکھڑاہٹ اس بات کا اشارہ ہے کہ اقتدار کا چراغ بجھنے کو ہے۔ افسوس ہے کہ کراچی جیسے حساس شہر کا میئر مسائل حل کرنے کے بجائے سیاسی تماشے میں الجھا ہوا ہے۔