کراچی کے امن و امان پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا: علی خورشیدی

 احتجاج کی وجہ سے  شہر نے مشکل کا مقابلہ کیا  ، ریاست کی رٹ کسی کو بھی چیلنج نہیں کرنی چاہیے
      کراچی (آئی  این پی )قائد حزب اختلاف  سندھ اسمبلی علی خورشیدی نے کہا کہ کراچی کے امن و امان پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہوگا، احتجاج کی وجہ سے کراچی شہر نے مشکل کا مقابلہ کیا ہے، ریاست کی رٹ کسی کو بھی چیلنج نہیں کرنی چاہیئے، رٹ کو چیلنج کیاگیا تو ریاست حرکت میں آئے گی، پاکستان کی سالمیت پر کوئی آنچ آنے نہیں دیں گے۔ ایم کیو ایم کے مرکز بہادرآباد میں رہنما ایم کیوایم علی خورشیدی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب شہر کراچی کے باسی ہیں اس شہر کے ہم سب پر بڑے احسانات ہیں، کراچی سندھ کے بجٹ میں نوے فیصد سے زائد حصہ ڈالتا ہے۔ علی خورشیدی نے کہا کہ کراچی معاشی، سیاسی، سماجی حوالے سے پورے ملک میں ممتاز ہے، کراچی شہر کا امن بہت اہمیت رکھتا ہے اگر امن ہوگا تو معیشت ہوگی