ریکوڈک منصوبہ شراکت داری کے نئے دور میں داخل

او جی ڈی سی ایل نے منصوبے کے پہلے مرحلے کیلئے715 ملین ڈالر فنڈنگ کی منظوری دے دی 
اسلام آباد (آئی این پی )  ایس آئی ایف سی کی کاوشوں سے ریکوڈیک میں سرمایہ کاری فنانسنگ کیلئے بڑی رکاوٹیں دور ہوگئیں اور او جی ڈی سی ایل نے منصوبے کے پہلے مرحلے کیلئے715 ملین ڈالر فنڈنگ کی منظوری دے دی۔تفصیل کے مطابق اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹیشن کونسل  (ایس آئی ایف سی )  کی موثر کاوشوں کے نتیجے میں ریکو ڈک منصوبہ شراکت داری اور سرمایہ کاری کے نئے مرحلے میں داخل ہوگیا اور منصوبے میں سرمایہ کاری اور فنانسنگ کی بڑی رکاوٹیں دور کر دی گئیں۔آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) ، پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ اور گورنمنٹ ہولڈنگز پرائیویٹ لمیٹڈ مشترکہ کارپوریٹ گارنٹی کے ذریعے منصوبے کی فنانسنگ کی ضمانت فراہم کریں گے