صدر اردوان کی قیادت میں ترکیہ کی شاندار تبدیلی اور معاشی بحالی نے عالمی پذیرائی حاصل کی ہے‘یوم جمہوریہ پر مبارکباد پیش کرتا ہوں
اسلام آباد (آئی این پی) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ترکیے کے ساتھ ہمارے تعلقات اسٹریٹجک شراکت داری کے ایک نئے دور میں داخل ہو چکے ہیں۔ترکیے کے یومِ جمہوریہ کے موقع پر جاری کیے گئے پیغام میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اپنے بھائی صدر رجب طیب اردوان اور عوام کو پرتپاک مبارک باد پیش کرتا ہوں۔انہوں نے مزید کہا صدر اردوان کی قیادت میں ترکیے کی شاندار تبدیلی اور معاشی بحالی نے عالمی پذیرائی حاصل کی ہے، اپنے ترک بھائیوں کے کارناموں پر فخر ہیاور ترقی کے اس سفر میں ان کے ثابت قدم ساتھی ہیں۔اِن کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ترکیے عقیدے، تاریخ اور بھائی چارے کے بندھن سے جڑے ہوئے ہیں