بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا مقررہ وقت ختم، پارٹی رہنماؤں اور اہل خانہ کو اجازت نہ مل سکی

بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا مقررہ وقت ختم، پارٹی رہنماؤں اور اہل خانہ کو اجازت نہ مل سکی

راولپنڈی: بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے ملاقات کے لیے مقررہ وقت ختم ہوگیا، تاہم کسی پارٹی رہنما یا اہل خانہ کو ملاقات کی اجازت نہ مل سکی۔

بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے آنے والے پارٹی رہنما اور اہل خانہ داہگل ناکہ سے واپس روانہ ہوگئے۔ ملاقات کے لیے ان کے بہنوئی احد خان اور وکیل نیاز اللہ نیازی داہگل ناکہ پہنچے تھے۔اس کے علاوہ محمد فیصل ملک، خالد یوسف چوہدری اور مصطفیٰ بلوچ بھی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے داہگل ناکہ آئے، تاہم انہیں ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔دوسری جانب پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان کا نام ملاقات کی فہرست میں شامل ہونے کے باوجود وہ اڈیالہ جیل نہیں پہنچے۔ملاقات کا وقت ختم ہونے کے بعد پولیس نے داہگل ناکہ پر لگائی گئی رکاوٹیں ہٹا دیں، جس کے بعد ملاقات کے لیے آنے والے افراد واپس روانہ ہوگئے۔