وقت ختم، کسی کو بانی سے ملاقات کی اجازت نہ مل سکی

وقت ختم، کسی کو بانی سے ملاقات کی اجازت نہ مل سکی

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے مقررہ وقت ختم ہوگیا، تاہم چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سمیت کسی بھی پارٹی رہنما کو ملاقات کی اجازت نہ مل سکی۔

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنما اڈیالہ جیل پہنچے تھے، تاہم ملاقات نہ ہوسکی۔ مقررہ وقت ختم ہونے کے بعد راولپنڈی پولیس نے اڈیالہ روڈ پر لگائی گئی رکاوٹیں ہٹانا شروع کردیں۔پولیس کی جانب سے رکاوٹیں ہٹائے جانے کے بعد اڈیالہ روڈ پر ٹریفک کی روانی معمول کے مطابق جاری ہے اور سڑک کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔