اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے علیمہ خان کے بیٹوں کی گرفتاری کو افسوس ناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی رہنماؤں کے اہل خانہ کو نشانہ بنانا غیر جمہوری رویہ ہے اور اس طرح کے اقدامات سیاسی و سماجی ماحول کو مزید کشیدہ کرتے ہیں۔
اپنے بیان میں گوہر نے حکومت اور اداروں سے سنجیدگی اور تحمل کا مظاہرہ کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ ملک کے حالات پہلے ہی نازک ہیں، ان میں مزید بگاڑ پیدا نہ کیا جائے۔ انہوں نے اپیل کی کہ ایسے رویے ترک کیے جائیں تاکہ حالات بہتر ہو سکیں۔چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ سیاسی انتقام چھوڑ کر استحکام اور مثبت رویوں کو فروغ دیا جائے، کیونکہ پاکستانی عوام جمہوری اقدار کے تحفظ کے خواہاں ہیں۔ سیاسی استحکام کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو مثبت کردار ادا کرنا ہوگا۔